واں بھچراں: سود کی رقم ادا نہ کر سکنے پر محنت کش نے خود کو آگ لگا لی


میانوالی‘ واں بھچراں (نامہ نگار) واں بھچراں کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محنت کش نے سود کی رقم ادا نہ کر سکنے پر خود کو آگ لگالی۔ بری طرح جھلس گیا۔ میانوالی ہسپتال سے راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ واں بھچراں کے غریب محنت کش محمد اقبال سے آئے روز سود کا تقاضا کرنے اور گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر غریب محنت کش نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ جس سے اس کا  پورا جسم بری طرح جھلس گیا۔  کچھ عرصہ قبل واں بھچراں پکہ گھنجیرا کے محمد خان نامی شخص سے  گھریلو مجبوری اور ضرورت کے پیش نظر 30 ہزار روپے ادھار لیے۔ جس پر سود  بڑھتے بڑھتے 5 لاکھ روپے ہوگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...