لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلانے کے کیس میں مدعی اور 6 چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار 89 ملزمان پرفرد جرم عائد کر رکھی ہے۔
سری لنکن شہری قتل کیس، مدعی، 6 چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند
Mar 15, 2022