لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے عظیم الشان عوامی جلسے اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت نوشتہ دیوار ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک لا کر اپوزیشن نے اپنی قبر خود کھود لی۔ وزیراعظم عمران خان پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا ہے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔