ملتان ( سماجی رپورٹر )صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی اور چیئر پرسن سول سوسائٹی فورم میڈم طاہرہ نسیم نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت امن و یکجہتی، بھائی چارے کی پہچان ہے پنجاب مختلف ثقافتوں کاگہوارہ ہے اور پاکستان کا دل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعورترقیاتی تنظیم اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے اشتراک سے پنجاب کلچرل فیسٹیول کی تقریب سے بطورمہمانان خصوصی کرتے ہوئے کیا جبکہ چیئرمین دارالامان و صدر شعورترقیاتی تنظیم شاہدمحمودانصاری اور پرنسپل رانا اسلم انجم میزبان تھے ہاس موقع پر دیگر مہمانان میں گلنازکاشف، طاہرہ نجم، دعابخاری، یاسمین خاکوانی سینیٹر جہانگیر خان ‘مس بشریٰ، مس عفیفا، مہوش مہروز، میڈم شاہدہ، مہوش ناصر، مس فوزیہ، مس حمیرہ، شیخ قمر، رانا دلشاد، راؤ ذوالفقار احمد، بابا یوسف گل، ریاض خان، ثناء اللہ دستی شامل تھے۔ کلچرل فیسٹیول کی تقریب میں پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے ڈاچی رقص، کلچرل ڈریس شو، کلچرل ٹیبلوز سمیت شرکاء کوپنجابی پگڑی، سرائیکی اجرک، سندھی اجرک اور جناح کیپ پہنائی گئیں اور طلباء و طالبات میں انعامات و میڈلز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر گول گپے، دہی بھلے اور قلفی کے سٹال بھی لگائے گئے۔
پنجاب کی ثقافت امن و یکجہتی‘ بھائی چارے کی پہچان: میڈم طاہر نسیم
Mar 15, 2022