ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملتان کے تحت ’’استحکام خواتین مشاورتی فورم‘‘ منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر ثمینہ روحی ‘ ڈاکٹر ثمینہ وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کے پیروکار اس کی حدود اور قوانین میں رہنے کے پابند ہیں جو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد کہے کہ ’’میری مرضی‘‘ اور اس کے قوانین کا باغی ہو جائے تو اس کو اسلام میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل ریحانہ عندلیب نسل کی بے راہ روی کی وجہ مخلوط تعلیم اور اداروں کے غیر معیاری ماحول کو قرار دیا۔ رکن مرکزی مجلس شوریٰ جماعت رفعیہ نے اپنی گفتگو میں پاکستانی خواتین کے حقوق کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنے پر زور دیا اس موقع پر میڈم فرزانہ اختر ‘ ڈاکٹر فاطمہ رحمان‘ میڈم فارحہ جمشید‘ ام معبد‘ میڈم زبیدہ جاوید‘ مہ رخ حفیظ‘ رفعت بیگ‘ کلثوم زاہرہ‘ ڈاکٹر صائمہ ارم‘ ڈاکٹر حریم ‘ سویرا نے بھی خطاب کیا۔