لاہور،رائیونڈ(نمائندہ نوائے وقت) رائے عثمان احمد سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار، میاں فیض احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، سابقہ ممبر پنجاب بار کونسل کے اعزاز میں منصور علی ایڈووکیٹ،عمران درویش ایڈووکیٹ،مرزا آصف بیگ نے پرتکلف ظہرانہ دیا۔جس میں وکلا حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رائے عثمان احمد نے کہا کہ وہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ بنچ اور بار کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
رائے عثمان احمد ، میاں فیض احمد ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل کے اعزازمیںظہرانہ
Mar 15, 2022