جعلی ڈگریوں پر وکالت لائسنس  ر کھنے والوں کو پنجاب بار کونسل کی وارننگ

Mar 15, 2022


 رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)  جعلی ڈگریوں پر وکالت لائسنس  ر کھنے والوں کو پنجاب بار کونسل کی وارننگ،سرنڈرہوکر آگاہ کریں بصورت دیگر فوجداری کاروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔نوٹیفکیشن  کے مطابق بوگس، جعلی ڈگریوں پر لائسنس لینے والے وکلائ، سرکاری ملازمت کے دوران لائسنس حاصل کرنے والے وکلاء و لائسنس حاصل کرنے کے بعد سرکاری نجی ملازمت یا کاروبار کرنے والے وکلاء کے نام قطعی آخری نوٹس و موقعہ ہے کہ وہ اپنا لائسنس پنجاب بار کونسل کو سرنڈر کریں اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد سرکاری، ملازمت یا کاروبار کرنے والے اپنا لائسنس فوری طور پر معطل کرائیں بصورت دیگر فوجداری کاروائی کیلئے تیار ہو جائیں۔

مزیدخبریں