لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں بے سروپا باتیں کیں ہیں۔ قوم کو بتائیں کہ اگر ملک میں ریکارڈ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔ بیرون ملک سے ریکارڈ زر مبادلہ پاکستان منتقل ہوا ہے۔ فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے۔ ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے منازل طے کررہا ہے تو اس کے ثمرات عوام کی زند گی پر کیوں نہیں ہورہے ۔ وزیر اعظم دعوئوں کے برعکس ملک کے اندر ریکارڈ مہنگائی ہے۔ بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے۔ عوام خودکشی پر مجبور ہیں۔ ہر سال ریکارڈ جرائم کی شرح میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ کرپشن نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ لاقانونیت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔آٹا چینی اور پٹرول مافیا کو پہلے سے زیادہ آزادی مل گئی ہے اور کوئی اسے لگام ڈالنے والا ہی نہیں۔ ہر سیکٹر میں بد انتظامی اور خرد برد کی لمبی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں۔ ظالم حکمران اور کتنی دیر تک 22کروڑ عوام کے ساتھ جھوٹ بولیں گے۔
ریکارڈمعاشی ترقی ،ٹیکس وصولی،عوام کو ثمرات کیوں نہیں مل رہے:جاوید قصوری
Mar 15, 2022