مودی نے جنت نظیر کشمیر کوجہنم اور مسلمانوں کیلئے ملک کومقتل بنا دیا: اقبال عزیز

Mar 15, 2022

کامونکی ( نمائندہ خصوصی )نتہاپسندمودی نے جنت نظیر کشمیر کوجہنم اور مسلمانوں کیلئے  ملک کومقتل بنا دیا،بھارت میں مسلمانوں سمیت ہراقلیت کوفسطائیت اوربربریت کاسامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن میاں اقبال عزیز،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں اور سینئر نائب صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد اویس بلال نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسندہندوفوجی مودی کے آشیرباد سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔پاکستان میں مسیحیوں،ہندوں اورسکھوں سمیت ہراقلیت کے لوگ مذہبی،سیاسی اورسماجی طورپرپوری طرح آزاد اورقومی دھارے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ سے بھارت میں منتقل ہونیوالے ایک سوہندوخاندانوں کی پچھلے دنوں اپنی مرضی ومنشا اور خوشی سے پاکستان واپسی انہیں یہاں دستیاب سہولیات اوربنیادی حقوق پراعتماد کااظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال جبکہ مسلمانوں سمیت دوسری اقوام کے عبادت خانے مسمار ہورہے ہیں، بابری مسجد کی شہادت کے بعدبھارت میں مودی کے دور اقتدار میں متعدد مساجد کی شہادت کاسانحہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے بعد سکھوں کوبھی دیوار سے لگانا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں