وزیر اعظم ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں :خالدجوئیہ

Mar 15, 2022

کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے قبل عمران نیازی بطور وزیر اعظم آخری جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو خوشی سے کر لیں کیونکہ اسکے بعد وہ سابقہ وزیر اعظم کی حیثیت سے جلسے کرے گا۔ وزیر آعظم ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں لیکن پانی سر سے گزر چکا ہے اور عوام سے اعتماد بھی اٹھ چکا ہے۔ عمران نیازی کے آمرانہ رویئے نے پی ٹی آئی کو یہ دن دیکھنے پر مجبور کیا جبکہ اپوزیشن جماعتیں عمران نیازی کو سیاسی شہید کبھی نہیں بنانا چاہتے تھے۔ 

مزیدخبریں