کنشاسا (اے پی پی)وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے جبکہ 125 افراد زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے کانگو کی نیشنل ریلوے کمپنی(ایس این سی سی)کے ڈائریکٹر جنرل فابین موٹومب کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روزمال بردار ٹرین صوبہ لوالابا نامی کے علاقہ لوبوڈی سے لوبوم باشی جارہی تھی کہ اس دوران ٹرین بے قابو ہو کر پٹڑی سے اتر گئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نیتجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 75 تک پہنچ گئی ہے ۔
کانگو، ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی
Mar 15, 2022