لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے بادامی باغ سبزی منڈی دھماکہ کیس میں ملزمان کے مقدمہ کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوٹر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ۔گزشتہ روزجیل سے ملزم سیف الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،عدالت میں ملزم کی وکیل نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لئے جبکہ پراسکیوٹر میاں محمد طفیل بھی عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم سیف الرحمان اور دیگر کیخلاف 2017 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم سیف الرحمان کا ٹرک بم دھماکہ کیلئے استعمال ہوا، بادامی باغ بم دھماکہ میں سولہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی، ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم سیف الرحمان نے ٹرک فروخت کر دیا تھا، ملزم کا دھماکہ سے کوئی تعلق نہیں، ٹرک کا ڈرائیور تاحال مفرور ہے۔
سبزی منڈی دھماکہ کیس ، سماعت 22مارچ تک ملتوی
Mar 15, 2022