ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے لیڈر عمران خان ہیں:طارق محمودالحسن

Mar 15, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل سید طارق محمودالحسن نے کہا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے لیڈر عمران خان ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بیرون ممالک میں گزارا ہے۔ وہ اوورسیز کے مسائل کا حقیقی ادراک رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر پرسن ڈاکٹر شاہد محمود کی ہدایت پر اوورسیز گلوبل کنونشن میں شریک او پی سی پنجاب کے چار رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں