انڈونیشیا میں6.9شدت کا  زلزلہ   کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


جکارتہ (شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ شمالی سماٹرا میں پیر کی صبح 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تاہم فوری طور پر کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میٹرولوجی، کلائی ماٹولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے سونامی نہیں آیا۔ایجنسی کے مطابق زلزلہ پیر کی صبح جکارتہ وقت کے مطابق 4 بجکر 9 منٹ پر آیا جس کا مرکز ضلع نیاس سیلاتن سے 161 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر زیر سمندر تھی۔زلزلے کے بعد پیر کے روز جکارتہ وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 38 پر آفٹرشاک محسوس کیا گیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ایجنسی کے مطابق یہ جھٹکے مغربی سماٹرا اور جمبی کے قریبی صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن