مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی تعمیری پالیسی مسترد کرتے ہیں:یورپی یونین  

Mar 15, 2022


رام اللہ  (اے پی پی):یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی  بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کی پالیسی کو مسترد  کرتے ہوئے  اسے مسئلہ فلسطین کے   دو ریاستی حل کی عالمی کوششوں  کو نقصان   پہنچانے کا باعث قرار دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیل کی ڈسٹرکٹ اینڈ بلڈنگ  کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس کے علاقہ پسگات زیو میں 730نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے پر  بیت المقدس میں یورپی یونین کے کمیونیکیشن عہدیدار شادی عثمان نے کہا کہ اسرائیل کی  آبادی کاری کی پالیسی بنیادی طور پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور 1967 کی سرحدوں پر  مشتمل دو ریاستی حل کے امکانات کو  نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔انہوں نے  اسرائیل، بین الاقوامی برادری اور تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فسلطین کے  دو ریاستی حل اور مستقبل میں اس پر عمل درآمد کے امکانات کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

مزیدخبریں