اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداراور کارکن ڈی چوک پہنچنے کیلئے تیار رہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی ۔رانا ثناء اللہ نے عہدیداروں کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لئے تیار رہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، پارٹی قیادت کال دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں،پاکستان مسلم لیگ ن بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی ۔
پارٹی عہدیدار، کارکن ڈی چوک پہنچنے کیلئے تیار رہیں: رانا ثناء اللہ
Mar 15, 2022