پنجابی کلچر ڈے منایا گیا: بختاور کے خاوند محمود چودہری نے پکڑی والی تصویر شیئر کی

Mar 15, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبے بھر کی طرح گزشتہ روز یہاں راولپنڈی میں بھی پنجابی کلچر ڈے کو بھرپور انداز میں منایاگیا،اس موقع پر تمام سرکاری افسران روائتی پنجابی پگڑی پہن کردفاتر میں آئے ،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے پنجابی شلوار قمیض اور سروں پر پگڑی پہن کر سکولوں میں آئے اور سکولوں میں پنجاب کے علاقائی کھیل جن میں لڈو،بنٹے،کبڈی،والی بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے، وویمن ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر سینٹر نا ز سینما مری روڈمیں بھی پنجابی کلچر ڈے منایا گیا، سکول کے بچوں نے پنجابی شلوار قمیض سروں پرپگڑی پہنی ، بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال لگائے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر یمنیٰ میر نے بتایا کہ پنجابی کلچر ڈے کو بھرپور انداز میں منایا گیا اس موقع پر چیئر پرسن ارم بھی شریک ہوئیں جنہوں نے بچوں کے کام کر سراہا،ادھر سرکاری سکولوں اور دفاتر میں ڈھول کی تھاپ پر پنجابی روائتی بھنگڑا بھی ڈالاگیا، پنجاب حکومت کا یہ قابل تحسین اقدام ہے کہ پورے پنجاب میں یوم ثقافت منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں