23مارچ کے حوالے سے ریہرسل ، متبادل ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا

Mar 15, 2022

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے23مارچ کے حوالے سے16,18اور20مارچ کوہونے والی ریہرسل کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان مرتب کر لیا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے یوم پاکستان اور ریہرسل کے دوران ٹریفک صورتحال اورٹریفک انتظامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم پاکستان اور ریہرسل کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر ڈائیورشن اور متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس کے 300سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے 16مارچ بروز بدھ صبح سے تا اختتام ریہرسل فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گااس دوران راولپنڈی مری روڈسے اسلام آباد جانے والی ٹریفک 6thروڈ سے براستہ سید پور روڈ اور ڈبل روڈ چوک سے براستہ سٹیڈیم روڈ 9thایونیو اسلام آباد جا سکے گی جبکہ کرال چوک سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سے، لہتڑاڑ روڈ، ترامڑی چوک سے اسلام آباد اور کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ/صادق آباد براستہ راول روڈ /سی بلاک، مری روڈ سے ہوتے ہوئے سٹیڈیم روڈ سے9thایونیو سے اسلام آباد جا سکے گی جبکہ اسلام آباد 9thایونیو سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو IJPروڈ کی طرف بھیجا جائے گا جہاں وہ ناکہ کٹاریاں اور کیرج فیکٹری ناکہ سے روالپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔ راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ کورات 3بجے سے دن3بجے تک مکمل طور بند ہو گا۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نویدارشاد کا کہنا تھا کہ16مارچ کو ریہرسل کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے سکیورٹی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا آغاز کریں اورشہری معاونت و رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے ریڈیو سٹیشن88.6اور ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں.

مزیدخبریں