چائے کے شوقین افراد نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پارٹی کر کے و ر لڈ ریکارڈ بنا لیا

Mar 15, 2022


واشنگٹن (نیٹ نیوز) چائے کے شوقین امریکی مہم جو نے دنیا کے بلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ پر دوستوں کی چائے پارٹی کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ امریکی مہم جو اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم نے 5 مئی 2021ء کو سطح سمندر سے 21 ہزار 312 فٹ کی بلندی پر چائے کی دعوت کی تھی۔ تاہم رواں ماہ اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈزکی جانب سے تسلیم کیا گیا۔

مزیدخبریں