شہید پولیس افسران معاوضے میں تفریق سے متعلق کیس


کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں شہید پولیس افسران کے معاوضے میں تفریق کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت شہید پولیس اہلکاروں کو مساوی معاوضہ نہ دینے پر عدالت نے غصے کا اظہار کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی کو اپنی مرضی سے معاوضہ دینے کا قانون کہاں سے آیا؟۔ وزیر اعلی سندھ جس کو چاہے کچھ بھی دے دیں گے؟ ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب میں کہا کہ محکمے سے جوسمری آئی وزیر اعلیٰ نے اس کی منظوری دے دی۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑیہ  نے کہا کہ  سمری بھیجنے والوں کی تنخواہ سے رقم کاٹ دیتے ہیں۔ کیسا نصاف ہے، شہید کوٹہ پر 20 لاکھ اور کسی کو 20 کروڑ دے دئیے جائیں؟۔  درخواست میں سیکریٹری ہوم، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل  آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...