شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی لاڑکانہ  کے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری

Mar 15, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیاہے۔سندھ ہائیکورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ کو جبری رخصت پربھیجنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے قائم مقام وائس چانسلرز کے چارج نہ چھوڑنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ احمد سلطان کے  بھی قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ 

مزیدخبریں