لاہور ( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے باعث ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے دی، سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی ۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دیا، فرخانہ حق نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نگار سلطانہ 46 اور شمیم اختر 44 رنز بناکر نمایاں رہی۔پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دو سو پینتیس رنز کے جواب میں گرین شرٹس نے عمدہ آغاز کیا، اوپنر بیٹرز نے 91 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ لگی، ایک موقع پر قومی ٹیم کی جیت یقینی نظر آرہی تھی مگر میچ کے آخری لمحات میں بنگال ٹائیگرز نے زبردست کم بیک کیا اور قومی ٹیم کی بڑھتی پیش قدمی کو روکتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست دے دی۔