لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) کراچی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوران تماشائی نہایت دلچسپ اور رنگا رنگ پوسٹرز پکڑے دکھائی دیئے۔ سٹیڈیم میں بیٹھی ایک خاتون کے پوسٹر پر لکھا تھا، ہائے اسٹیو (سمتھ) ڈنر پر آجائیں میری والدہ عمدہ بریانی بناتی ہیں۔انہی کے برابر میں ایک بچہ پوسٹر پکڑے کھڑا تھا جس پر لکھا تھا کہ وہ اسٹیو اسمتھ، مارنس لابوشین اور پیٹ کمنز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
دوسرا ٹیسٹ: تماشائیوں کی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بریانی کی دعوت
Mar 15, 2022