شین وارن کا خیال تھا وہ 30 سال مزید زندہ رہیں گے: کائونسلر کا انکشاف 


لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس میں ان کی کاؤنسلر نے بتایا کہ شین وارن کا خیال تھا ان کے پاس جینے کیلئے مزید 30 سال ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق شین وارن کی کاؤنسلر لیان یانگ کا کہنا ہے کہ شین وارن مرنے سے قبل بے حد خوش تھے۔لیان یانگ کے مطابق انہوں نے 2015 میں 52سالہ شین وارن کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھااور آسٹریلوی کھلاڑی شادی کیلئے تیار بھی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ شین وارن کی موت ایک خوفناک صدمہ تھی کیونکہ وہ شادی کیلئے کسی لڑکی کی تلاش میں تھے۔ؤنسلر نے شین وارن کے ساتھ ہوئی گفتگو سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے شین سے ان کی خواہش پوچھی کہ وہ اب کیا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں3 کام کرنا چاہتا ہوں، بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، کسی کے ساتھ شادی کرنا اور کرکٹ کھیلنا۔کاؤنسلر نے انکشاف کیا کہ شین وارن مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے 

ای پیپر دی نیشن