لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک کم سن بچے نے انوکھا انکشاف کردیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی کراچی واپسی پر مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔تماشائیوں نے پاکستانی دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے۔ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔انہی تصاویر میں سے ایک تصویر ایک چھوٹے مداح کی بھی ہے جس کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ میں انوکھا انکشاف ہوا۔مداح نے اپنے پلے کارڈ کے ذریعے بتایا کہ میرے بابا 10 سال کے تھے، جب آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی تھی۔مداح نے بتایا کہ اب میں 10 سال کا ہوں اور ایک بار آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے۔
نیشنل سٹیڈیم میں کم سن بچے کا انوکھا انکشاف،توجہ کا مرکز بن گیا
Mar 15, 2022