لاہور(نیوز رپورٹر) کنسٹرکشن سامان کے مہنگا ہونے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث کنسٹرکشن کے سامان کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکان بنانے کے سامان سیمنٹ،ریت سریا وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے ۔ریت کی چھوٹی ٹرالی 1800 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہے ۔سریا 180 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے ۔سیمنٹ کی بوری 80 روپے مہنگی ہوکر 820 روپے کی ہوگئی ہے ۔بلڈنگ مٹیریل کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ کنسٹرکشن کے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لے کر عوام کو ریلیف پہنچایا جائے۔