پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی پرلاہور چیمبرکا اظہارِافسوس 

Mar 15, 2022


لاہور( کامرس رپورٹر) صدر لاہور چیمبرمیاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے پیس شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی پر اِظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ تاجروں کی مالی معاونت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مارکیٹوں میں انفرسٹرکچر کی بہتری اور فائر ہائیڈرینٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ ملک بھر میں اور خصوصاََ لاہور میں آتشزدگی کے بارہا بڑے سانحات کے باوجود حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے۔ صدر لاہور چیمبرمیاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ ملک بھر میںکارو باری مراکز میں آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے۔ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور چیمبرکے وفدنے پیس شاپنگ مال کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں