کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما)نے کہا ہے کہ رواں سال فروری کے دوران آٹو موبائلز کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر32 فیصد اضافہ ہوا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 ء کے مقابلے میں فروری 2022 ء میں گاڑیوں کی فروخت 32 فیصد بڑھوتری سے 21 ہزار 664 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری( 22-2021 ) آٹوموبائلز کی سیلز میں56 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا۔
آٹو موبائلز: فروخت می ں 32 فیصد اضافہ ہوا، پاما
Mar 15, 2022