اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کاذخیرہ موجود ہے،صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ گزشتہ روز وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کاذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔