ماحولیات کے برسوں پرانے قوانین میں ترامیم کا مسودہ تیار، محکمہ قانون کو بھجوا دیا :مبشر حسین  

Mar 15, 2022


 لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ غیر ضروری ریگولیشنز کا خاتمہ کرنے والے ممالک نے تیزی سے ترقی کی ہے ۔جبکہ پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ لگانے کیلئے ماحولیاتی منظوری کے عمل کو آسان بنانا ہوگا۔ نئے منصوبے کیلئے این او سی کے اجراء کے حوالے سے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریںوہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحولیات میں اصلاحات،ڈیجیٹائزیشن اور پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیااور اداروں میں اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور پورٹل کی اپ گریڈیشن کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کے حصول پر اتفاق ہوا۔کنسلٹنٹ عالمی بینک عرفان الٰہی کی قیادت میں ورلڈ بینک کی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری تحفظ ماحولیات سید مبشر حسین نے اجلاس کو بتایا کہ ماحولیات کے حوالے سے برسوں پرانے قوانین میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں