فلپائن ، بچوں کے لیےچین کی سائنو ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

Mar 15, 2022 | 15:16

ویب ڈیسک

فلپائن کی فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بچوں کے لیے چین کی سائنو ویک کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ۔ چینی خبر رساں ادارے نے فلپائنی سیکرٹری صحت فرانسسکو ڈیوک کے حوالے سے بتایا کہ حکومت جلد ہی 6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئےچین کی تیارکردہ سائنو ویک ویکسین کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس پر عمل درآمد کے لیے صرف آپریشنل تفصیلات دیکھ رہے ہیں تاہم اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔۔ اس سے قبل فلپائنی فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن نےبچوں کے لیے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ایڈمنسٹریشن کےمطابق فلپائن میں اب تک کورونا وائرس کے 36لاکھ 70 ہزار سے سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی اور 57 ہزار 610 اموات شامل ہیں۔فلپائن نے 10 مارچ تک کورونا وائرس ویکسین کی 13 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی ہیں جس میں سے 6 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں