وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے زیرصدارت آج(منگل) اسلام آباد میں ایک بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس ماہ کی 22 تاریخ کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا ئے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کا بانی رکن ہونے کے ناطے پاکستان، او آئی سی کے وزرا خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس کی میزبانی کرنے کواپنے لئے ایک اعزاز سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سفارتی محاذ پر پوری دنیا کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں او آئی سی کانفرنس کیلئے جامع سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔