وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ سے ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کے وفد کی ملاقات، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

Mar 15, 2022 | 17:16

ویب ڈیسک

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔منگل کو وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ممبران قومی اسمبلی فہیم خان، عطا اللہ، ممبران سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، علی جونیجو، سید آفندی، سدرہ تیمور اور ریاض احمد شامل تھے۔وفاقی وزیر سید علی زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تمام ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں