لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے حکومت سے 1کھرب 70 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پٹرول، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں، مرکزی خریداری کے بجٹ میں سو فیصد اضافے کی ڈیمانڈ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ پولیس کی تنخواہوں، پنشن، خریداری، پٹرول، یوٹیلیٹی بلز کی ادایئگیوں، سکیورٹی معاملات پر خرچ کیا جائے گا۔ بجٹ کا 80 فیصد حجم ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوگا، پٹرول کیلئے اگلے مالی سال میں سو فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب سے زائد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ بجلی، گیس اور پانی کے بلز کی ادائیگیوں کیلئے سوفیصد اضافے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے پولیس کو اب تک 1کھرب 46ارب کے فنڈز جاری کیے ہیں، سیکنڈ سٹیٹمنٹ کیلئے رواں ماہ کے آخر میں غیر استعمال شدہ فنڈز سرنڈر جبکہ مختلف ہیڈز میں مزید ڈیمانڈ بھی بھجوائی جائے گی، پنجاب پولیس کی جانب سے تخمینہ بجٹ حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس نے اگلے سال کیلئے 1 کھرب 70 ارب مانگ لئے
Mar 15, 2023