ہائیکورٹ، تبادلوں کے خلاف درخواست پنجاب حکومت سے 20 مارچ کو جواب طلب

Mar 15, 2023


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نگران حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تقرر و تبادلوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت و فریقین سے 20 مارچ کو جواب طلب کرلیا،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت 90 روز کے لیے آئی لیکن اس نے پنجاب بھر میں تقرر وتبادلوں کی بھرمار کردی۔
، استدعا ہے کہ عدالت نگران حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تقرر وتبادلوں کے احکامات کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں