توہین کیس: پی ٹی آئی کی الیکشن کمشن سے کارروائی ختم کرنے کی درخواست 


 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے کارروائی ختم کرنے اور درگزر کرنے کی درخواست کر دی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔  فواد  چودھری  نے عمران خان کی الیکشن کمیشن پیش ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی معاملات حل ہوتے ہی عمران خان الیکشن کمیشن پیش ہوں گے، میں عمران خان کی طرف سے بھی حاضر ہوں جبکہ عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی۔ نثار درانی نے کہا کہ ہمارا کسی سے ذاتی مسئلہ تو ہے نہیں، الیکشن کمیشن سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں دو اداروں سے امید ہے، ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن،  الیکشن کمیشن کو نیوٹرل نظر آنا چاہیے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم تو ہمیشہ نیوٹرل رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ اس معاملے کو ختم کردیں، اگر خان صاحب کو ویڈیو لنک پر لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ آپ لوگ روز ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کہا ہے۔ سماعت کے دوران ایس ایچ او بنی گالہ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق رپورٹ جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروائی جا سکی، عمران خان بنی گالہ میں موجود نہیں تھے۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...