فیکٹری ایریا میں  حساس ادارے کا سابق افسر فائرنگ سے زخمی

Mar 15, 2023


لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سوسائٹی غازی روڈ کے رہائشی حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر جاوید حسین کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں