ہائیکورٹ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کالعدم قرار دے: پی ٹی آئی امیدوار 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی   ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت  ہوئی۔ پی پی 47 نارووال سے پی ٹی آئی کے امیدوار طاہر جاوید کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے  استفسار کیا کہ الیکشن کمشن نے امیدوار کا ایڈریس کیوں تبدیل کیا؟۔ وکیل  الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایڈریس نادرا نے تبدیل کیا، الیکشن کمیشن خود سے ایڈریس نہیں تبدیل نہیںکرسکتا  ہے، اب لسٹیں فائنل ہوگئی  ہیں اب کچھ نہیںہو سکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا امیدوار اب الیکشن نہ لڑے؟ الیکشن کمیشن نے کیا کام کرنا ہے ؟ میں ابھی ڈائریکشن دے دیتا ہوں آج ہی اس کو فائنل کریں۔ امیدوار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ان کی بدنیتی ہے صرف امیدوار کا ایڈریس تبدیل کیا  پوری فیملی کا نہیں کیا۔ عدالت نے الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹوں میں ردوبدل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد ووٹر لسٹوں میں تبدیی کا اقدام کالعدم قرار دے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...