جڑانوالہ؍ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ڈاکوئوں نے مزاحمت پر انگلینڈ پلٹ نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کی چند روز بعد شادی تھی، جڑانوالہ کے علاقہ 229 گ ب کا رہائشی معظم روز گار کے سلسلہ میں انگلینڈ میں مقیم تھا اور شادی کے لیے گاؤں آیا ہوا تھا۔ گزشتہ روز معظم شادی کی خریداری کے بعد گاؤں واپس جا رہا تھا کہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ مال لے کر فرار ہو گئے۔ جوان بیٹے کی موت پر شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے چک نمبر 75 ر ب لوہکے کے قریب مردم شماری کے دوران شمار کنندہ اعظم سے قیمتی ٹیبلٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔