ادویات کی قلت کا خدشہ ، کرونا سے بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے،  پی پی ایم اے

Mar 15, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)بدترین مہنگائی ڈالر بحران را میٹریل ناپیدادویہ ساز کمپنیاں بندش کے قریب ہیں پاکستان میں ادویات بحران اورلاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ادویات قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا حکومت نے توجہ نہ دی تو نہ صرف صنعتیں بند ہونگی بلکہ ادویات ناپید اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن( پی پی ایم اے) کے چیئرمین سید فاروق بخاری سابق چیئرمین و سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم مرزا عبدالرحمن چیئرمین کوآرڈنیشن ایف پی سی سی آئی کیپٹن ندیم ظفر زاہد سعید سابق چیئرمین پی پی ایم اے و سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی، میاں اسد شجاع، ارشد محمود، توقیر الحق، ڈاکٹر فیصل کھوکھر، حامد رضا سا، ندیم ظفر، بق چیئرمینز پی پی ایم اے فارما بیورو سے ارم شاکر عائشہ دیمی سمیت 100سے زائد رہنماؤں و کمپنی مالکان نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے را میٹیریل بہت مہنگا ہو چکا ہے ۔درآمدات میں مشکلات کے باعث سپلائی چین ٹوٹ جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ را میٹیریل ، پرنٹنگ میٹیریل ، بجلی ، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فارما کمپنیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں اور خسارے کی وجہ سے بند ہونے کاخدشہ ہے ۔ سید فاروق بخار اور خواجہ شاہ زیب اکرم و دیگر نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس اور ڈالرکے ریٹ میں اضافے سے ادویات کے خام مال کی کمی سے ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے موجودہ حالات میں زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کرونا سے بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔ ادویات نہ ملنے سے اموات ہو سکتیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سپلائی چین کو بحال رکھا جائے ۔

مزیدخبریں