طائف(این این آئی )ایک غیر معمولی واقعہ میں طائف شہر کے صحرا میں ایک بہت بڑا طوفان آگیا جس نے سعودیوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہریوں نے ٹویٹر پر شہر کے شمال میں طائف میں اونٹ پل کے مشرق میں واقع العزب مقام سے طوفان کی خو فناک ویڈیو شیئر کی ۔اس ویڈیو کلپ کو قدرتی مظاہر اور موسمیات میں مہارت رکھنے والے اکانٹس سے شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صحرائے طائف میں آسمان اور زمین کے درمیان ریت کا ایک بڑا حلقہ بن گیا اور پھر اس نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔ فوٹیج میں وہ لمحہ بھی دکھایا گیا جب سمندری طوفان کی انگوٹھی اپنے راستے میں موجود تمام پتھروں اور چٹانوں کو نگلتی چلی گئی۔ ان مناظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا۔موسمیات، ماحولیات اور بنجر زمین کی زراعت کے کالج کے ماہر معاذ الاحمدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کل طائف کے شمال میں آنے والے سمندری طوفان سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور اس طوفان سے دیگر سنگین حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ رجحان عام طور پر موسم کی خرابی کی شدت کی وجہ سے گرم گیلی ہوا اور خشک ٹھنڈ ی ہوا کے درمیان عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔اپنی طرف سے شہری سلمان علی بن عالی العتیبی نے ایک ٹویٹ میں سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کے دیگر مناظر کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹھ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو علاج کے لیے طائف کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔