ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سب سے بڑی کچی آبادیوں میں سے ایک میں آگ لگنے سے 100جھونپڑیاں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فائر روس ہیڈ کوارٹرز کے ڈیوٹی آفیسر راشد بن خالد نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات کو7 بج کر 50منٹ پر ڈھاکہ کے صنعتی علاقہ تیج گائوں کی کونی پارا بستی میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 100جھونپڑیاں مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہو گئیں جو آئرن ، پلاسٹک شیٹ اور کارڈ بورڈ بنائی گئی تھیں ، آ لگنے کی اطلاع پر آگ بجھانے والے یونٹس کے ارکان موقع پر پہنچ گئے اور 2گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
بنگلہ دیش، کچی آبادی میں آگ لگنے سے 100 جھونپڑیاں جل کر راکھ
Mar 15, 2023