اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر آپ واقعی بہادر لیڈر ہے گرفتاری دیں ورنہ تم ایک خوفزدہ اور ڈرپوک لیڈر ہے کہاں ہے ایک پاکستان ایک قانون اورقانون کی حکمرانی۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنوں کو ریاست عدالت اور قانون کے خلاف بغاوت پر اکسارہے ہو آپ نے زمان پارک کو ریاست کے خلاف ریاست ڈکلیر کیا ہے عدالت کو چاہیے کہ عمران خان کوکسی قسم کی رعایت نہ دی جائے ۔عمران خان کا ایجنڈا انتشار فساد اور بے گناہ لوگوں کی لاشیں گراناہے۔۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان قانون ریاست اور عدالت کا مذاق اڑا رہاہے دوسری طرف تاثر یہ ہے کہ عمران خان کو عدالتوں سے سہولت دیجارہی ہے اگر نواز شریف مریم نواز شہباز شریف آصف زرداری اور فریال تالپور گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں۔