محتسب پنجاب کے حکم پر صوبائی محکموں میںملازمتیں فراہم کر دی گئیں


لاہور(خبرنگار)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف اضلاع کے شکایت کنندگان کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974ءکے قاعدہ 17 اے کے تحت صوبائی محکموں میں باقاعدہ ملازمتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایاہے کہ محکمہ تعلیم نے وہاڑی کے محمد وقاص اکرم اورلاہور کے نیاز احمد کو دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر 11ویں سکیل میں جونیئر کلرک بھرتی کیا ہے جبکہ قصور کی رقیہ صدیق کومحکمہ اوقاف، ساہیوال کے محمد شاہد خان لودھی کو محکمہ صحت خانیوال اور رجانہ کی عتیقہ غفور کو محکمانہ کارروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریگولر بنیادوں پر جونیئر کلرک بھرتی کر لیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن