طالبات آئی ٹی، سلائی دیگر فنون پر بھی توجہ دیں،ضیاءحیدر رضوی 


لاہور (سپیشل رپورٹر) حمایت اسلام ڈگری کالج براے خواتین کے سالانہ کھیل میلے میں انجمن حمایت اسلام کے صدر سیّد ضیا حیدر رضوی نے خطاب میں کالج کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم اشفاق، سیکرٹری میاں محمد مشتاق پیرزادہ، دیگر اراکین، پرنسپل فوزیہ سعید سلمیٰ، اساتذہ اور طالبات کو کھیلوں کے معیاری مقابلوں کے انعقاد پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی تعلیم کو عملی تربیت سے مربوط کرنے کی ان تھک کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ منہگائی اور افراطِ زر پوری دنیا کے متوسط طبقے کو شدید متاثر کر کے غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل چکا ہے، اس لیے طالبات نصاب کے علاوہ آئی ٹی، سلائی اور دیگر فنون پر توجہ دیں، تاکہ گھریلو آمدن میں اضافہ ہو۔سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں معمولی فیس پر بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن