لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات نے سب لیڈروں کو ننگا کردیا ہے۔توشہ خانہ کے ذریعے اور اس کے علاوہ ملکی دولت لوٹنے اور برباد کرنے والے سب لوگ عوام کے سامنے بے لباس ہو چکے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس حمام میں سب کے سب ایک ہیں۔ ایسے میںعوام کو ان نام نہاد رہنماو¿ں کی بجائے محب وطن لوگوں کو آگے لانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔