سندھ : تعلیمی بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے پر مشروط آمادہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تعلیمی بورڈ نے حکومتی دباؤ کے سبب امتحانی نظام کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے امتحانی سلسلے میں جزوی طور پر صرف ایک یا دو مضامین کی اسسمنٹ نجی آئی ٹی کمپنی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا ہے تاہم اگر اس فیصلے کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق رواں کے بجائے آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے ہونے والے 2024کے امتحانات سے کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ اس بات پر اتفاق منگل کی دوپہر کراچی میں منعقدہ چیئرمینز بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں چیئرمین لاڑکانہ بورڈ نسیم میمن آن لائن شریک تھے۔ اجلاس میں ان کی جانب سے تجویز سامنے آئی کہ اگر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا اس سلسلے میں زیادہ دباؤ سامنے آتا ہے تو بہتر ہوگا کہ پہلے محکمے کے سامنے انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں کے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ رکھ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ چونکہ اس نجی کمپنی کہ پیشہ ورانہ استعداد سے کوئی بھی واقف نہیں ہے اور نہ بورڈز کا موجودہ ایکٹ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ امتحانی نظام کو آٹ سورس کیا جائے لہذا اگر اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ یا وزارت کا زیادہ دبا سامنے آیا یا کوئی قانون سازی کی گئی تو آزمائشی طور پر نویں اور گیارہویں جماعتوں کے فزکس اور کیمسٹری کے مضامین کی کاپیاں اسسمنٹ (ای مارکنگ) کے لیے انھیں دی جاسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...