کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی حکم پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11میں انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے آپریشن کے دوران پولیس اور مظاہرین کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ پولیس نے 5مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ پتھر لگنے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جنہیں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کو وگزار کرا کے قبضہ الاٹیز کو دینا ہے، صدر مملکت کے پلاٹ پر ایک مکان اور دکان کی صورت میں قبضہ ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 30ایکڑ زمین تقریبا 2 ہزار پلاٹس سے قبضہ واہ گزار کروانا ہے، قبضہ شدہ زمین پر گھر، بلڈنگز، دکانیں اور دیگر پکی تعمیرات ہو چکی ہیں۔دوسری جانب مظاہرین کا دعوی ہے کہ 20سالوں سے یہاں مقیم ہیں، انتظامیہ کی جانب سے آپریشن سے قبل آگاہ نہیں کیا گیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کراچی، عدالتی حکم پرگلستان جوہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
Mar 15, 2023