پنجاب انتخابات: پارٹی امیدوار  درخواستیں 18 مارچ تک جمع کرا دیں:مریم اورنگزیب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند پارٹی امیدوار اپنی درخواستیں 18 مارچ تک مرکزی سیکرٹریٹ، 180ایچ، ماڈل لاہور میں جمع کرا دیں، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلے کے مطابق امیدواروں کو پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد درخواستیں جمع کرا دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...