مینار پاکستان جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست، ریلی کامیابی پر عمران کا شکریہ 


لاہور (آئی این پی+ این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ اہلِ لاہور، خصوصا 7 گھنٹوں تک ہماری ریلی کے ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجرموں کا گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے رہے۔8 مارچ کو ہمارے کارکنان پر پرتشدد حملہ کیا اور ظلِ شاہ کے دورانِ حراست قتل کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔ طاقت کے ایوان PTI کی سیاسی قوت اور اسے میسر عوامی تائید سے لرز رہے ہیں۔ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف نے 19مارچ بروز اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ انتظامیہ کو درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان پر اتوار کو دن 2بجے جلسہ کرنا ہے جس کے لئے اجازت دی جائے، پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔
عمران درخواست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...